امریکہ کے بعد اب کویت نے بھی پانچ مسلم ممالک کے ویزے پر روک لگا دی ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ ان پانچ ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، اس کے علاوہ چار
ملک شام، عراق، افغانستان اور ایران ہیں۔ بتا دیں کہ گزشتہ جمعہ کو امریکہ
کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ آنے پر
پابندی لگا دی
تھی۔
اپنے اس فیصلے پر کویت کی حکومت نے کہا ہے کہ جن ممالک پر پابندی عائد کی
گئی ہے، ان کے شہری ویزا کے لئے درخواست نہ دیں۔ کویت حکومت کے اس فیصلے کی
وجہ مسلم دہشت گردوں کے ملک میں داخل ہونے کا اندیشہ ہے۔ امریکہ سے پہلے
کویت ایسا پہلا ملک تھا جس نے سال 2011 میں شام کے شہریوں کے داخلے پر
پابندی لگا دی تھی۔